Friday, April 26, 2024

موبی لنک نے فلیگ شپ کارپوریٹ رسپانسبیلیٹی کے طور پر میک یور مارک متعارف کرادیا

موبی لنک نے فلیگ شپ کارپوریٹ رسپانسبیلیٹی کے طور پر میک یور مارک متعارف کرادیا
June 3, 2015
اسلام آباد (92نیوز) موبی لنک نے اپنے فلیگ شپ کارپوریٹ رسپانسبیلیٹی کے طور پر میک یور مارک متعارف کروایا ہے جس کا مقصد نوجوانوں کو ان کے مستقبل کی تشکیل میں مدد فراہم کرنا ہے۔ اس سے قومی سطح پر نوجوانوں کو ان چیلنجوں سے نمٹنے کےلئے تکنیکی آلات، حمایت، رہنمائی اور کم از کم بنیادی تعلیم تک رسائی فراہم کرنا ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت انوشہ رحمان نے کہا کہ موبی لنک کی جانب سے یہ حوصلہ افزا قدم ہے اور نوجوان نسل کو تکنیکی ترقی کے ذریعے قابل بنانے کےلئے حکومت کی حکمت عملی میں غیرمعمولی مدد فراہم کرتا ہے۔ سی ای او موبی لنک جیفری ہیڈ برگ نے کہا کہ میک یو مارک ایک منفرد قدم ہے جو موبی لنک کارپوریٹ حکمت عملی کا براہ راست حصہ ہے جس کا مقصد پاکستان میں ٹیکنالوجی، تجربے اور علمی مہارت کے ذریعے نوجوانوں کی مدد کرنا ہے۔ اس سے مستفید ہونے والے مختلف لوگوں کو ملک میں درپیش سماجی و اقتصادی چیلنجز سے نمٹنے کےلئے تعاون فراہم کرے گا۔