Wednesday, April 24, 2024

موبائل کال پر 5 منٹ کے بعد 75 پیسے ٹیکس واپس لینے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج

موبائل کال پر 5 منٹ کے بعد 75 پیسے ٹیکس واپس لینے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج
November 29, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) ایف بی آر نے موبائل کال پر 5 منٹ کے بعد 75 پیسے ٹیکس واپس لینے کا سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔ 

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی قانون کے مطابق ہے، پارلیمنٹ سے منظور ہونے والے بل کو ہائیکورٹ غلط قرار نہیں دے سکتی۔

موبائل کمپنیوں کی درخواست پر سندھ ہائیکورٹ نے 18 اکتوبر کو ٹیکس ختم کرنے کا حکم دیا تھا۔