Monday, May 20, 2024

موبائل فونز، میک اپ، زیورات پر 100 فیصد کیش مارجن عائد

موبائل فونز، میک اپ، زیورات پر 100 فیصد کیش مارجن عائد
February 25, 2017
کراچی (92نیوز) اسٹیٹ بینک نے تجارتی خسارے کو کم کرنے کے لئے مخصوص اشیاء کی درآمد پر سو فی صد کیش مارجن عائد کردیا۔ تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک کی جانب سے مخصوص اشیاء کی درآمد پر سو فی صد کیش مارجن عائد کرنے سے درآمدی اشیاء مہنگی ہوجائیں گی۔ جن اشیاء پر سو فیصد کیش مارجن عائد کیا گیا ہے ان میں موبائل فونز، میک اپ، زیورات، ذاتی استعمال کے برقی آلات، گھریلو آلات سمیت سگریٹ، موٹر وہیکل کے الگ الگ پرزہ جات کی صورت یا مکمل ساختہ یونٹ، اسلحہ گولا بارود وغیرہ شامل ہیں۔ ترجمان اسٹیٹ بنک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ سو فی صد کیش مارجن عائد کرنے کا مقصد ان اشیاء کی درآمد کی حوصلہ شکنی کرنا ہے۔