Friday, April 19, 2024

موبائل فون کی درآمد پر ود ہولڈنگ ٹیکس کم کیے جانے کا امکان

موبائل فون کی درآمد پر ود ہولڈنگ ٹیکس کم کیے جانے کا امکان
February 18, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) موبائل فون کی درآمد پر ود ہولڈنگ ٹیکس کم کیے جانے کا امکان ہے۔ ٹیکس لا ترمیمی آرڈیننس 2019 کی پارلیمنٹ سے منظوری مارچ 2020 میں متوقع ہے۔ تیس ڈالر تک کی مالیت کے موبائل فون کی درآمد پر ود ہولڈنگ ٹیکس بدستور 70 روپے رہے گا۔ 30 سے 100 ڈالر تک مالیت کے موبائل فون پر ٹیکس کی شرح 730 روپے سے کم کر کے 100 روپے تک لانے کا فیصلہ  زیرغور ہے۔ سو تا 200 ڈالر تک کے موبائل فون کی درآمد پر ٹیکس 930 روپے ہوگا۔ 200 سے 350 ڈالر تک کے موبائل فون کی درآمد پر ود ہولڈنگ ٹیکس 970 روپے ہوگا۔ دوسو سے 350 ڈالر تک کے موبائل فون کی درآمد پر ود ہولڈنگ ٹیکس 970 روپے جبکہ 350 سے 500 ڈالر تک کے موبائل فون کی درآمد پر ود ہولڈنگ ٹیکس 3 ہزار روپے ہوگا۔ پانچ سو ڈالر سے زائد مالیت کے موبائل فون کی درآمد پر ٹیکس 5200 روپے مقرر کرنے کا فیصلہ زیرغور ہے۔