Friday, April 19, 2024

موبائل فون چوری اور اسمگل شدہ سیٹس کا استعمال روکنے کا فیصلہ

موبائل فون چوری اور اسمگل شدہ سیٹس کا استعمال روکنے کا فیصلہ
January 16, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) موبائل فون چوری اور اسمگل شدہ سیٹس کا استعمال روکنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ تمام مسروقہ اور غیر رجسٹرڈ موبائل فونز کی بندش کی ڈیڈلائن آج ختم ہو گئی۔ بیرون ملک سے نئے اور پرانے درآمد کیے جانے والے موبائل فونز پر ٹیکس کی ادائیگی اور موبائل رجسٹریشن کے عمل کی توسیعی مدت ختم ہوگئی۔ وزارت آئی ٹی و ٹیلی کام نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کی ہدایت پر دو ماہ توسیع کی سمری کابینہ ڈویژن کو بھجوا دی۔ کابینہ ڈویژن کی طرف سے تاحال کوئی نوٹیفکیشن جاری نہ ہو سکا۔ پی ٹی اے حکام ، وزارت آئی ٹی، ایف بی آر نئی ہدایات کے منتظرہیں۔ وزارت آئی ٹی نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی وٹیلی کام سے دو ماہ کی مزید توسیع کی سفارش کی تھی۔ قبل ازیں اسمگل شدہ موبائل فونز کی بندش کا فیصلہ 15 جنوری تک مؤخر کیا گیا تھا۔ وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بتایا کہ وفاقی کابینہ نے وزیراعظم ہاؤس کو تحقیقی مرکز بنانے کے منظوری دے دی ہے۔ تحقیقی مرکز کا نام دارالحکمہ ہو گا۔ کابینہ نے موبائل فونز کو شمالی وزیرستان میں فنکشنل کرنے کی بھی منظوری دی ۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا ہم چاہتے ہیں موبائل فونز انڈسٹری ملک میں ہی لگائی جائے۔ ہمارا مقصد موبائل کی درآمد کی حوصلہ شکنی ہے اور اپنی انڈسٹری کو اوپر لانا ہے۔