Wednesday, April 24, 2024

موبائل فون سمز کی بائیومیٹرک تصدیق کی مہلت ختم، سمز کی بندش کا عمل شروع

موبائل فون سمز کی بائیومیٹرک تصدیق کی مہلت ختم، سمز کی بندش کا عمل شروع
April 13, 2015
اسلام آباد (نائنٹی ٹو نیوز) موبائل فون سمز کی بائیومیٹرک تصدیق کیلئے پی ٹی اے کی جانب سے دی جانے والی مہلت رات بارہ بجے ختم ہو چکی ہے جس کے بعد غیر تصدیق شدہ سمز کسی بھی وقت بند کی جا سکتی ہیں۔ اس سے پہلے پی ٹی اے کے چئیرمین اسماعیل شاہ نے نائنٹی ٹو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بارہ اپریل کی ڈیڈ لائن کے بعد تصدیق کی مدت میں کوئی توسیع نہیں کی جائے گی اور تمام غیرتصدیق شدہ سمز بند کر دی جائیں گی۔ چئیرمین پی ٹی اے کے مطابق بلاک کی گئی سمز متعلقہ کمپنی سے بائیومیٹرک تصدیق کے بعد کھولی جاسکیں گی۔ اب تک سات کروڑ اکہتر لاکھ سے زائد سمز کی بائیو میٹرک تصدیق ہوچکی ہے۔ ایک کروڑ سڑستھ لاکھ سمز عدم تصدیق کے باعث پہلے ہی بند کی جا چکی ہیں۔ ملک بھر میں تقریبا ساڑھے تیرہ کروڑ کے قریب سمز کام کر رہی تھیں جن میں سے ساڑھے تین کروڑ سمز گزشتہ ایک سال میں بائیومیٹرک تصدیق کے بعد جاری کی گئی تھیں۔ پی ٹی اے حکام کے مطابق سمز کی تصدیق کا عمل تین مرحلوں میں مکمل کیا گیا۔