Tuesday, April 16, 2024

موبائل فون تیار کرنیوالی کمپنیوں کی جانب سے ٹیکس چوری ، منی لانڈرنگ کا اسکینڈل

موبائل فون تیار کرنیوالی کمپنیوں کی جانب سے ٹیکس چوری ، منی لانڈرنگ کا اسکینڈل
March 10, 2020
کراچی  ( 92 نیوز) ملکی تاریخ میں موبائل فون  تیارکرنے والی کمپنیوں کی جانب سے ٹیکس چوری اور منی لانڈرنگ کا بڑا سکینڈل کسٹمز کراچی کے افسران نے پکڑ لیا ، موبائل فون اسمبلنگ کی آڑ میں قومی خزانے کو 16ماہ کے قلیل عرصے میں ساڑھے 7 ارب روپے کا ناقابل تلافی نقصان پہنچانے کا انکشاف ہوا ہے ۔ کسٹمز کراچی نے بڑی کارروائی  کرتے ہوئے ٹیکس چوری اور منی لانڈرنگ کا ایک بڑا اسکینڈل پکڑ لیا ، موبائل فون اسمبلنگ کی آڑ میں خزانے کو ساڑھے 7ارب روپے کا نقصان پہنچانے کا انکشاف ہوا ہے ۔ 92 نیوز کو موصول ہونے والی دستاویز کے مطابق 16 ماہ میں  19 موبائل فون تیار کرنے والی کمپنیوں نے مختلف حربوں سے ٹیکس چوری کیا ، خزانے میں 7ارب58کروڑ کی بجائے صرف 36کروڑ95لاکھ روپے ٹیکس جمع کرایا گیا۔ دستاویز کے مطابق موبائل فون اسملبنگ  کمپنیوں نے در آمدی قیمت 1سے3ڈالر ظاہر کی گئی جبکہ اصل درامدی قیمت6سے8ڈالر تھی ، اسی طرح مئی 2018 سے جون 2019 کے دوران پاکستان میں 2کروڑ27لاکھ موبائل فون در آمد کے بعد فروخت کیے گئے لیکن کسٹمز ریکارڈ  میں صرف 3لاکھ31ہزار201موبائل فون ظاہر کیے گئے۔ پرانے آئی ایم ای آئی نمبر فیچر اورسمارٹ فون میں استعمال کرکے بھی قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچایا جارہاہے۔بعض کمپینوں نے یہ کام کراچی سے خیبرپختونخواہ کےعلاقے باڑہ میں منتقل کردیا ہے تاکہ ٹیکس حکام کی پکڑ سے بچاجاسکے۔