Friday, April 19, 2024

موبائل فون اپنے مالک کی صحت بارے ہر بات بتا دیتے ہیں : محققین

موبائل فون اپنے مالک کی صحت بارے ہر بات بتا دیتے ہیں : محققین
November 17, 2016

کیلیفورنیا (ویب ڈیسک) سائنسدانوں نے انکشاف کیا ہے کہ موبائل فونز سے ملنے والے مالیکیولز سے اس کے مالک کی صحت اور طرز زندگی کے بارے میں پتہ چلتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایک تحقیق کے دوران چالیس افراد کے موبائل فونز کے جائزے سے کیفین، مصالحہ جات، جلد کی حفاظتی کریم اور ڈیپریشن سے بچاو¿ کی ادویات سمیت مختلف اشیاءکی باقیات ملی ہیں۔

یونیورسٹی آف کیلیفورنیا سے وابستہ محققین کا کہنا ہے کہ ہم جب کسی چیز کو چھوتے ہیں تو بہت سے مالیکیول، کیمیکل، بیکٹیریا سمیت دیگر چیزیں اس تک منتقل کرتے ہیں۔ تحقیق کے مطابق ہاتھ دھونے سے بھی مختلف اجزاءکی منتقلی سے بچا نہیں جا سکتا۔

محققین نے 40 افراد کے موبائل اور ہاتھوں پر سے 500 سے زائد اشیاءکی نمونے جمع کیے اور ان مالیکولز کی ڈیٹا بیس سے شناخت سے ہر فون استعمال کرنے والے افراد کے طرز زندگی کا پروفائل بنایا۔ محققین کا کہنا ہے کہ اوسطاً ایک انسانی جلد پر کم سے کم ایک ہزار مائکروبس موجود ہوتے ہیں۔