Saturday, May 18, 2024

لندن ، ہیتھرو ایئرپورٹ پر پی آئی اے کریو سے اسمگلنگ کے موبائل فون برآمد

لندن ، ہیتھرو ایئرپورٹ پر پی آئی اے کریو سے اسمگلنگ کے موبائل فون برآمد
August 19, 2018
لندن (92 نیوز) باکمال لوگ لاجواب ، سروس پی آئی اے کا ایک اور انوکھا کارنامہ سامنے آ گیا۔ لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ پر پی آئی اے عملے کے کارکن کوموبائل اسمگلنگ کے الزام  میں حراست میں لیا گیا ۔ بعد ازاں وارننگ دے کرچھوڑ دیا گیا۔ لندن کے ہیتھرو ائرپورٹ پر کسٹم حکام نے شک ہونے پر پی آئی اے عملے کے کارکن شہباز الرحمان  کے بیگ کی تلاشی لی تو دو درجن کے قریب بیش قیمت موبائل بر آمد ہوئے۔ کسٹم حکام کو مطمئن نہ کرنے پر شہباز الرحمان کو روک  کر فلائٹ کو روانہ کردیا گیا تاہم بعد ازاں شہباز الرحمان کو وارننگ دے کر چھوڑ دیا گیا گیا۔ کسٹم حکام نے موبائل قبضے میں لیکر فرانزک ٹیسٹ کے لیے بھیج دیئے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق  شہباز الرحمان کل پی آئی اے کی پرواز سے کراچی پہنچیں گے جس کے بعداس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ شہباز الرحمان لندن سے لاہور آنیوالی  پرواز 758 میں لندن سے لاہور آرہا تھا۔ دو سال قبل بھی پی آئی اے کی ائیر ہوسٹس اور عملے کو  قیمتی موبائل فون لے جانے پر لندن کے ایئرپورٹ پر حراست میں لیا گیا تھا۔