Friday, March 29, 2024

موبائل فون استعمال کرنے والے پاکستانی صارفین کی حساس معلومات غیر محفوظ

موبائل فون استعمال کرنے والے پاکستانی صارفین کی حساس معلومات غیر محفوظ
November 24, 2018
لاہور (92 نیوز) آج کی بڑی سہولت سمجھے جانے والے موبائل فون شہریوں کی حساس معلومات لیک ہونے کی سب سے بڑی وجہ بن گئے۔ موبائل فون کے صارفین روزانہ دو لاکھ ہیکرزکو اپنی معلومات تک رسائی کی خود اجازت دیتے ہیں۔ ہیکرز پلے سٹور سے ڈاؤن لوڈ کی جانے والی ایپ سے پہلے فون تک رسائی مانگتے ہیں۔ ننانوے فیصد صارفین ہیکرز کو رسائی کی اجازت دے دیتے ہیں۔ سائبرایکسپرٹ کہتے ہیں مناسب آگاہی نہ ہونے کی وجہ سے فون کا ڈیٹا ہیکرز تک پہنچتا ہے۔ بچے والدین کے فونز میں مختلف گیمز ڈاؤن لوڈ کرتے ہیں جس سے ڈیٹا لیک ہو جاتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ہیکرز کا راستہ روکنے کے لئے عوام کوآگاہی دینا ہو گی۔