Sunday, September 8, 2024

موبائل سمگلنگ اورمنی لانڈرنگ میں گرفتارفلائٹ سٹیورڈ شعیب محمدبحال

موبائل سمگلنگ اورمنی لانڈرنگ میں گرفتارفلائٹ سٹیورڈ شعیب محمدبحال
August 10, 2015
کراچی(92نیوز)پی آئی اے میں سیاسی اقربا پروری عروج پر  ہے موبائل سمگلنگ اور منی لانڈرنگ کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار ہونے والے فلائٹ سٹیورڈ شعیب محمد کو بحال کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق بد انتظامی کے بعد سیاسی اقربا ء پروری  نےبھی قومی ایئر لائن کو شدید نقصان پہنچایا ہےملک کے لیے بدنامی کا باعث بننے والے ملازمین کو سیاسی بنیادوں پر دوبارہ  بحال کردیا گیا، ایئر لیگ کے عہدیدار فلائٹ سٹیورڈ شعیب محمد کو 11 اگست 2014 کو اسلام آباد ایئر پورٹ سے کسٹم حکام نے پکڑا  تھا،  شعیب محمد کے قبضے سے 43 موبائل فونز اور 5 ہزار برطانوی پاؤنڈز برآمد ہوئے، شعیب محمد کے خلاف مقدمہ نمبر29/2014  درج کرکے اڈیالہ جیل بھیج  دیا گیا ،مگر 6 روز بعد ہی اس کی ضمانت  ہو گئی۔ شعیب محمد کو بطور سزا ایک ہفتے کے لیے معطل کیا گیا ایئر لیگ کی مداخلت پرپہلے ڈومیسٹک فلائٹس اور پھر انٹرنیشنل فلائٹس پر بحال کردیا گیا۔ اور اسے نوازنے کی حد تویہ ہے کہ فلائیٹ سٹیورڈ  شعیب محمد کو  صرف بین الاقوامی فلائٹس پر تعینات کردیا گیا ہے شعیب محمد ایئر لیگ میں چیف کونسلرتھا جو اب جوائنٹ سیکرٹری ہے  ایئر لیگ اسلام آباد کے صدر عثمان خان،جنرل سیکرٹری ضیغم کیانی اور جی ایم فلائٹ سروسز نعیم یعقوب بھی قومی ایئر لائن کا نام بدنام کرنے والے کو مکمل سپورٹ کر رہے ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ شعیب محمد کیخلاف فائل نمبر 210166 جی ایم فلائٹ سروسز نعیم یعقوب کو ہی بنا کر بھیجی گئی سیکریٹریٹ سے مارک کرکے فائل تمام ثبوتوں کے ساتھ جی ایم فلائٹ سروسز کو بھیج دی گئی۔ تمام ثبوتوں کے باوجود کیس کو دبانے کی کوشش کی جارہی ہے جبکہ جی ایم سیکورٹی کا کہنا ہےکہ  تحقیقات کے لیے شعیب محمد پیش نہیں ہورہے ۔