Sunday, May 5, 2024

موبائل سموں کی بائیومیٹرک تصدیق کا آج آخری دن

موبائل سموں کی بائیومیٹرک تصدیق کا آج آخری دن
April 12, 2015
لاہور(92نیوز)موبائل سموں کی بائیو میٹرک  تصدیق کا آج آخری دن ہے۔ پی ٹی اے حکام کے مطابق موبائل سمز کی بایئومیٹرک تصدیق کی مقررہ تاریخ میں توسیع نہیں کی جائے گی ۔ پی ٹی اے  حکام کے مطابق آج رات بارہ بجے بائیومیٹرک تصدیق کا عمل روک دیا جائے گا اور موبائل سمز کی بایئومیٹرک تصدیق کی مقررہ تاریخ میں توسیع نہیں کی جائے گی ،تصدیق نہ ہونے والی سموں کو  عارضی طور بند کیا جائے گا ڈیڈ لائن گزرنے کے بعد 6 ماہ کے اندر بائیو میٹرک تصدیق ہونے والی سمیں کھول دی جایئں گیں۔ اب تک 7 کروڑ 80 لاکھ موبائل سمز کی تصدیق کی جا چکی ہے  جبکہ ایک کروڑ 60 لاکھ سمیں مختلف وجوہات کی بنا پر بلاک کر دی گئی۔ سموں کی تصدیق کا پہلا فیز 26 فروری کو مکمل ہوا تھا دوسرا فیز آج رات 12 بجے مکمل ہو گا ۔