Saturday, April 20, 2024

مواچھ گوٹھ میں روئی کا گودام شعلوں کی نذر

مواچھ گوٹھ میں روئی کا گودام شعلوں کی نذر
July 25, 2019
کراچی ( 92 نیوز) کراچی کے علاقے مواچھ گوٹھ  میں روئی کا گودام شعلوں کی نذر ہوگیا ، فائر فائٹرز کو آگ بجھانے میں 6 گھنٹے تک جدو جہد کرنی پڑی ، اس دوران شعلوں نے روئی کا گودام رکھ بنادیا ،خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔ کراچی میں آتشزدگی کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا ، شعلوں نے روئی کے گودام کو راکھ بھی بدل دیا ۔مواچھ گوٹھ میں رات دو بجے گودام میں اچانک آگ بھڑک اٹھی  ، بھڑکتے شعلوں نے لمحوں میں پورا گودام لپیٹ میں لے لیا ۔ آگ کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ فائر بریگیڈ عملے کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا،فائر بریگیڈ عملے نے 6 گھنٹے کی کوششوں کے بعد 6 فائرٹینڈرز کی مدد سے آگ بجھائی ۔ اس دوران فائر فائٹرز نے واٹر بورڈ کی جانب سے ٹینکرز بروقت نہ پہنچنے کا شکوہ بھی کیا ۔ آتشزدگی کے باعث خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ آگ لگنے کی وجہ بھی معلوم نہیں ہوسکی ۔