Saturday, April 20, 2024

منیر نیازی کی 11ہویں برسی منائی گئی

منیر نیازی کی 11ہویں برسی منائی گئی
December 26, 2017

لاہور ( 92 نیوز ) منفرد لہجے کے عظیم شاعر منیر نیازی کی گیارھویں برسی آج منائی گئی ۔ منیر نیازی کا شمار اردو اور پنجابی کے بڑے شعراء میں ہوتا ہے ۔

منیر نیازی 9 اپریل 1928 کو بھارت کے ضلع ہوشیار پور میں پیدا ہوئے ۔ قیام پاکستان کے بعد ہجرت کر کے لاہور چلے آئے ۔  انہوں نے اردو شاعری کو نئی جہت سے روشناس کرایا ۔

منیر نیازی کے اردو شاعری کے 13 ، پنجابی کے 3 اور انگریزی کے 2 مجموعے شائع ہوئے ۔  انہوں نے جنگل سے وابستہ علامات کو بڑی خوبصورتی کے ساتھ شاعری میں استعمال کیا ۔

 منیر نیازی نے شاعری میں جدید انسان کے روحانی خوف اور نفسی قرب کے اظہار کیلئے چڑیل اور چیل جیسی علامات کو بھی استعمال کیا۔

کہتے ہیں سفر وسیلہ ظفر ہے لیکن منیر نیازی کے ہاں تو سفر وسیلہ خبر ہے ۔  منیر نیازی نے دنیائے شعر وسخن میں بڑا نام کمایا۔

منیر نیازی 26 دسمبر 2006 کو لاہور میں خالق حقیقی سے جا ملے ۔لیکن اپنی شاعری کی بدولت آج بھی مداحوں کے دلوں میں زندہ  ہیں۔