Sunday, May 12, 2024

منیر نیازی کو مداحوں سے بچھڑے 13 برس بیت گئے

منیر نیازی کو مداحوں سے بچھڑے 13 برس بیت گئے
December 26, 2019
لاہور ( 92 نیوز) منیر نیازی کو مداحوں سے بچھڑے 13 برس بیت گئے ، ان کی شاعری ایسا ہوشربا طلسم جو حواس پر چھا جاتا ہے اور پھر یہ جادو کسی بھی منظر کو بدل سکتا ہے، لفظوں کے اُس جادوگر کی زندگی کا سفر 2006 میں ختم ہو گیا مگر لفظوں کا تاثر آج بھی زندہ ہے۔ منیر نیازی کی شاعری میں ملال کی سی کیفیت ملتی ہے، شاید اس کی ایک وجہ ان کی زندگی سے جڑےمصائب و الم ہوں ، منیر نیازی کے یہاں حُسن کا ڈر اور خوف کی علامت میں ڈھل جانا یا دہشت ناک منظر میں تبدیل ہوجانا بعض اہم نفسیاتی کیفیات کی سمت بھی اشارہ کرتا ہے۔ ایسا نہیں کہ وہ یورش آلام کے سامنے ہتھیار ڈال دینے ہی میں عافیت سمجھتا ہے لیکن کچھ نہ کرسکنے کا غم زیادہ شدت سے محسوس ہوتا ہے ، منیر نیازی نے فلمی نغمے بھی لکھے جن میں کچھ بہت مقبول ہوئے۔ منیر نیازی کو ان کی خدمات کے اعتراف میں ستارہ امتیاز سے بھی نوازاگیا، اردو شاعری کی 13 پنجابی کی 3 اور انگریزی کی دو تصانیف کے خالق منیر نیازی لاہور میں مختصر علالت کے بعد 26 دسمبر 2006 کوخالق حقیقی سےجاملے۔

کسی کو اپنے عمل کا حساب کیا دیتے

سوال سارے غلط تھے جواب کیا دیتے