Friday, April 19, 2024

منیر اکرم نے اقوام متحدہ میں مستقل مندوب کا عہدہ سنبھال لیا

منیر اکرم نے اقوام متحدہ میں مستقل مندوب کا عہدہ سنبھال لیا
November 3, 2019
 نیو یارک (92 نیوز) ملیحہ لودھی کی جگہ منیر اکرم نے اقوام متحدہ میں مستقل مندوب کا عہدہ سنبھال لیا۔ منیر اکرم کا کہنا ہے کہ پاکستان کو اس وقت کئی چیلنجز کا سامنا ہے لیکن چیلنجز سے نئے مواقع بھی نکل آتے ہیں۔ منیر اکرم کا کہنا ہے کہ پاکستان کشمیریوں کے حق خودارادیت کی اصولی حمایت جاری رکھے گا ۔ اقوام متحدہ میں بھارتی جارحیت اور کشمیر میں اسکے ریاستی مظالم اجاگر کریں گے ۔ منیر اکرم کا کہنا ہے کہ پاکستان خطے میں تمام پڑوسی ممالک کے ساتھ امن کا خواہاں ہے ۔ پاکستان عالمی اور علاقائی امن و سلامتی، تخفیف اسلحہ اور موسمیاتی تغیر پر اپنی کوششیں جاری رکھے گا ۔ منیر اکرم کا کہنا ہے کہ اسلام دشمن بیانیوں کے تدارک، کرپشن اور منی لانڈرنگ کے خلاف عالمی کوششوں میں تیزی بھی ترجیحات میں شامل ہیں ۔