Saturday, May 11, 2024

منیر احمد قریشی المعروف منو بھائی کو دنیا سے رخصت ہوئے 3 برس بیت گئے

منیر احمد قریشی المعروف منو بھائی کو دنیا سے رخصت ہوئے 3 برس بیت گئے
January 19, 2021

لاہور (92 نیوز) ادب اور صحات کا معتبر نام منیر احمد قریشی المعروف منو بھائی کو دنیا سے رخصت ہوئے 3 برس بیت گئے۔ منو بھائی کے لکھے ڈرامے، کالم اور شعر آج بھی مقبول ہیں۔

منو بھائی نے اپنے کیریئر کا آغاز صحافی کی حیثیت سے کیا مگر جلد ہی انہوں نے ڈرامہ نگاری کی طرف رُخ کیا۔ 1980 کی دہائی میں لکھے جانے والے ان کے ڈرامہ سونا چاندی نے خوب پذیرائی حاصل کی۔ خاندانی روایت پر مبنی ڈرامہ آشیانہ اور گوادر کے قبائل کی ثقافی زندگی پر ان کا سیریل دشت بھی سنگ میل ثابت ہوا۔

منو بھائی نے بسیار نویسی کے باوجود کبھی لفظوں کی تاثیر بے ثمر نہ ہونے دی۔ وہ اچھے نثر نگار ہونے کے ساتھ ساتھ اچھے شاعر بھی تھے۔

منو بھائی کو تمغہ حسن کارکردگی اور ہلال امتیاز سے بھی نوازا گیا۔ وہ 19 جنوری 2018 کو ادب، فکر اور تخلیق کا بہت بڑا ورثہ اور سماجی خدمات کا نقش قدم دنیا پر چھوڑ کر خالق حقیقی سے جا ملے۔