Wednesday, April 24, 2024

منیب اور مغیث کے قاتل 5سال بعد پھانسی کے تختے پر

منیب اور مغیث کے قاتل 5سال بعد پھانسی کے تختے پر
April 1, 2015
سیالکوٹ(92نیوز)سیالکوٹ میں مشتعل ہجوم  کے ہاتھوں تشدد کے بعد قتل کیے جانیوالے دو بھائیوں  منیب اور مغیث  کے قاتل آٹھ اپریل کو اپنے انجام کو پہنچیں گے۔ پندرہ اگست دو ہزار دس کو  سیالکوٹ میں پندرہ سالہ منیب اور سترہ سالہ مغیث کو سر عام اس قدر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا کہ دونوں نے   تڑپ تڑپ کر جان دے دی۔ منیب اور مغیث  پر ڈکیتی کے دوران پکڑے جانے کا الزام تھامیڈیا پر خبر نشر ہونے کے بعد سپریم کورٹ نے دلخراش واقعے کا نوٹس لیا۔ قانون حرکت میں آیا ، گرفتاریاں ہوئیں، مقدمہ چلا  اور تقریباً پانچ سال بعد  اب قاتلوں کو تختہ دار پر لٹکایا جائیگا۔ قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسے واقعات میں ملوث مجرموں کو فوری سزا دی جائے تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات رونما نہ ہوں۔