Friday, March 29, 2024

منی پور کے نمائندوں نے بھارت سے آزادی کا اعلان کردیا

منی پور کے نمائندوں نے بھارت سے آزادی کا اعلان کردیا
October 30, 2019
نئی دہلی ( 92 نیوز) بھارتی ریاست منی پور کے بادشاہ لیشمبا سنجاؤبا کے نمائندوں نے بھارت سے آزادی کا اعلان کر دیا ۔ لندن میں منی پور ریاست کونسل کے وزیر اعلیٰ یمبن بیرن ، خارجہ امور اور دفاع کے وزیر نارنجبیم سمرجیت  نے باضابطہ طور پر جلا وطن حکومت منی پور سٹیٹ کونسل کا بھی اعلان کیا ہے ۔ نمائندوں نے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ اب وقت آگیا ہے کہ منی پور کی آزاد حکومت کا باضابطہ حکومت کا اعلان کر دیا جائے ، انہوں نے عالمی برادری اور اقوام متحدہ پر بھی زور دیا کہ وہ لندن میں قائم اس جلا وطن حکومت کو تسلیم کریں ۔ انہوں نے ایک دستاویز دکھائی جس میں منی پور کے مہاراجہ نے انہیں منی پور راست کے سیاسی مسائل کے حل کا اختیار دیا ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ نریندر مودی کی حکومت ہندوتوا کی بالا دستی کے لئے عدم رواداری اور چھوٹی اقوام اور برادریوں کے خاتمے پر یقین رکھتی ہے  اس لئے وہ بھارت میں رہتے ہوئے امور ریاست سر انجام دینے کیلئے محفوظ نہیں ہیں ۔