Saturday, May 11, 2024

منی مزدا ایسوسی ایشن کا مطالبات تسلیم کرنیکی یقین دہانی پر بابو صابو چوک پر دھرنا ختم

منی مزدا ایسوسی ایشن کا مطالبات تسلیم کرنیکی یقین دہانی پر بابو صابو چوک پر دھرنا ختم
February 2, 2021

لاہور (92 نیوز) پاکستان منی مزدا ایسوسی ایشن نے مطالبات تسلیم کرنیکی یقین دہانی پر بابو صابو چوک پر دھرنا ختم کردیا۔

پاکستان منی مزدا ایسوسی ایشن نے شیرا کوٹ بابو صابو چوک پر دھرنا دیا، آکشن شدہ گاڑیوں کی رجسٹریشن کو منسوخ کرنے کے فیصلے کو واپس نہ لینے، پارکنگ ایریا فراہم نہ کرنے اور ٹول ٹیکس کے خلاف احتجاج کی وجہ سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا۔

انتظامیہ نے مذاکرات کرکے مطالبات تسلیم کرنے کی یقینی دہانی کرائی تو ٹرانسپورٹرز نے دس گھنٹے بعد دھرنا ختم کردیا۔

ٹرانسپورٹرز نے بابوصابو چوک میں آنے والے راستے بلاک کئے رکھے، احتجاجی دھرنے کی وجہ سے بندروڈ اور ملحقہ سڑکوں پر ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا۔

ٹریفک بلاک ہونے کی وجہ سے پبلک ٹرانسپورٹ اور مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا، تاہم شام کو سرکاری ٹیم نے ٹرانسپورٹرز سے طویل مذاکرات کیے اور انہیں مطالبات کی یقین دہانی کرادی۔

پاکستان منی مزداایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری تنویر جٹ نے کہا کہ حکومت نے ہمارے سارے مطالبات مان لیے ہیں۔

مظاہرین نے دس گھنٹے بعددھرنا ختم کرکے ٹریفک بحال کردی۔