Friday, March 29, 2024

منی لانڈرنگ:ماڈل ایان علی نے رقم کی مبینہ ملکیت کا ثبوت کسٹم حکام کودےدیا

منی لانڈرنگ:ماڈل ایان علی نے رقم کی مبینہ ملکیت کا ثبوت کسٹم حکام کودےدیا
March 25, 2015
اسلام آباد(92نیوز)منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار ماڈل ایان علی نے رقم کی مبینہ ملکیت کا ثبوت کسٹم حکام کے حوالے کردیا۔ ماڈل ایان علی کی طرف سےجمع کرائے گئے ثبوت عدالت پیش کیےجائیں گے۔ ذرائع کےمطابق منی لانڈرنگ کیس میں ماڈل ایان علی نے رقم کی مبینہ ملکیت کا ثبوت نجی پراپرٹی ادارے کےلیٹرہیڈپرکسٹم حکام کوجمع کروادیا۔ لیڑہیڈ پررقم کی لین دین کی تحریربھی لکھی ہے،ذرائع کےمطابق رقم کی لین دین اورملکیت کا حلف نامہ بھی تفتیشی ٹیم کےحوالے کردیا گیا ہے۔ ایان علی کی طرف سے دیے گئے ثبوت ممکنہ طورپراٹھائیس مارچ کوعدالت پیش کیےجائیں گے۔