Friday, April 26, 2024

منی لانڈرنگ:ایان علی کی طرف سے پیش کردہ ثبوت مشکوک قرار

منی لانڈرنگ:ایان علی کی طرف سے پیش کردہ ثبوت مشکوک قرار
March 27, 2015
اسلام آباد(92نیوز)منی لانڈرنگ کیس میں تفتیشی ٹیم نےماڈل ایان علی کی جانب سے فراہم کردہ ثبوت مشکوک قرار دے دیے۔ کسٹم حکام نے ایان علی کی درخواست ضمانت پربحث اورتفتیشی رپورٹ جمع کرانے کےلیے عدالت سےمہلت طلب کرلی۔ منی لانڈرنگ کیس میں ماڈل ایان علی کی درخواست ضمانت پرسماعت لاہورہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جج طارق عباسی نے کی۔ ایان علی کے وکیل سرداراسحاق سمیت آٹھ سے زائد وکلاء کی لیگل ٹیم عدالت میں پیش ہوئی۔ کسٹم کی تفتیشی ٹیم کےسربراہ زرغم دل خان نے کہا کہ  تفتیشی رپورٹ جمع کرانے اوردرخواست ضمانت پربحث کے لیے مہلت دی جائے۔ عدالت نے استدعا منظورکرتے ہوئے سماعت اکتیس مارچ تک ملتوی کردی۔ دوسری جانب ایان علی منی لانڈرنگ کیس کی تفتیش میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ماڈل نے کسٹم حکام کوبیان حلفی اور نجی کمپنی کے لیٹر ہیڈ پر رقم کی ٹرانزیکشن کے دستاویزی ثبوت فراہم کئے تھے جو کسٹم حکام کی جانب سے مشکوک قرار دئیے گئے ہیں۔ کسٹم تفتیشی ٹیم پراپرٹی ڈیلر اور اشٹام فروش کا بیان ریکارڈ کرے گی۔