Saturday, April 27, 2024

منی لانڈرنگ کے خلاف پوری قوت سے کارروائی ہو گی ، وزیراعظم عمران خان

منی لانڈرنگ کے خلاف پوری قوت سے کارروائی ہو گی ، وزیراعظم عمران خان
December 13, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے دو ٹوک اعلان میں کہہ دیا کہ منی لانڈرنگ کے خلاف پوری قوت سے کارروائی ہو گی۔ پاکستان اکنامک فورم سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ قومی غیرت کے لئے خود انحصاری ضروری ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ سرمایہ کاروں کو مجرموں کی طرح پیش کرنے والے کبھی ترقی نہیں کرتے۔ جائز ذرائع سے پیسہ کمانا جرم نہیں بلکہ ٹیکس چوری جرم ہے۔ انہوں نے سرمایہ کاروں کو پرامن ماحول دینے کا بھی اعلان کیا۔ عمران خان نے منی لانڈرنگ روکنے کیلئے اقدامات کرنے کے عزم اعادہ بھی کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اسمگلنگ اور منی لانڈرنگ سے بزنس انڈسٹری پر برا اثر پڑ رہا ہے۔ حکومت منی لانڈرنگ اورسمگلنگ روکنے کیلئے پوری پالیسی لیکر آرہی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ملک کی آدھی آبادی غربت کی لکیر سے نیچے زندگی بسر کر رہی ہے۔ سیاست میں آیا تو خواہش تھی کہ پاکستان سے غربت ختم ہو۔ جب تک معاشرے میں پیسہ بنانا آسان نہ ہو لوگ سرمایہ کاری کیلئے نہیں آتے۔ غربت ختم کرنے کیلئے دولت پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔