Friday, April 26, 2024

منی لانڈرنگ کیسز اسلام آباد منتقل کرنے کے خلاف درخواستیں مسترد

منی لانڈرنگ کیسز اسلام آباد منتقل کرنے کے خلاف درخواستیں مسترد
April 2, 2019

 کراچی (92 نیوز) سابق صدر آصف علی زرداری ،فریال تالپور اور دیگر ملزموں کو بینکنگ کورٹ کے بعد ہائیکورٹ سے بھی ریلیف نہ ملا۔ عدالت عالیہ نے بینکنگ کورٹ کے فیصلے کے خلاف تمام درخواستیں مسترد کر دیں۔

 میگا منی لانڈرنگ کیس کراچی سے اسلام آباد منتقلی کیخلاف درخواستیں مسترد کر دی گئیں۔ بینکنگ کورٹ فیصلے کیخلاف سابق صدر آصف علی زرداری ، فریال تالپور، انورمجید،عبدالغنی مجید اور حسین لوائی نے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔

 نیب نے گزشتہ سماعت پر جواب جمع کرایا تھا۔ عدالت عظمی نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ سنایا۔

 ملزمان کے وکلا نے موقف اپنایا کہ ٹرائل کورٹ کو مقدمہ ایک صوبے سے دوسرے صوبے میں منتقل کر نے کا اختیار نہیں۔ چیئرمین نیب بھی مقدمہ منتقل نہیں کر سکتے۔ بینکنگ کورٹ نےحکم دے کر دائرہ اختیار سے تجاوز کیا۔

سندھ ہائی کورٹ نے انور مجید کی ایف آئی اے کی جانب سے ہراساں کرنے کیخلاف درخواست بھی مسترد کر دی۔ ریمارکس دیئے کہ جب مقدمہ اسلام آباد منتقل ہو چکا تو یہ عدالت کیس کیسے سنے۔ ملزمان تو اسلام آباد سے ضمانت بھی لے چکے۔