Friday, May 3, 2024

منی لانڈرنگ کیس،ایف آئی اے نے 77 جعلی اکاؤنٹس کا سراغ لگالیا

منی لانڈرنگ کیس،ایف آئی اے نے 77 جعلی اکاؤنٹس کا سراغ لگالیا
September 29, 2018
کراچی ( 92نیوز)منی لانڈرنگ کیس میں ایف آئی اے نے 77 جعلی اکاؤنٹس کا سراغ لگا لیا، جعلی اکاؤنٹس سے 60 ارب روپے سے زائد کی ٹرانزیکشنز کی گئیں، متعدد اکاونٹس عام شہریوں کے نام پر کھلوائے گئے، جو اپنے اکاؤنٹس میں موجود رقم سے بے خبر تھے۔ غیر قانونی  ٹرانزیکشنز کے لئے بے نامی اکاونٹس عام افراد کے نام پر کھولے جانے کا انکشاف ہوا ہے ، کراچی میں اورنگی ٹاون کے عبدالقادر فالودے نامی کے اکاونٹ میں 2 ارب روپے سے زائد کی رقم منتقل کی گئی۔ اس سے قبل کراچی کے عدنان نامی شخص کے اکاؤنٹ میں غیر قانونی طور پر 80 کروڑ روپے منتقلی کا معاملہ بھی سامنے آ چکا ہے۔ لیاقت آباد کی رہائشی نورین نامی خاتون کے اکاؤنٹ سے ڈیڑھ ارب روپے کی ٹرانزیکشنز کی گئی ۔ منی لانڈرنگ کیس میں ایف آئی اے کی تحقیقات کے دوران 77 جعلی اکاونٹس کی  کا نشاندہی ہو چکی ہے ، جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے 60 ارب روپے سے زائد کی  ٹرانزیکشنز کی گئی تھیں۔