Saturday, May 11, 2024

منی لانڈرنگ کیس، یوسف عباس کی درخواست ضمانت منظور

منی لانڈرنگ کیس، یوسف عباس کی درخواست ضمانت منظور
February 18, 2020
لاہور (92 نیوز) منی لانڈرنگ کیس میں یوسف عباس کی درخواست ضمانت منظور کرلی گئی۔ لاہور ہائیکورٹ نے نوازشریف کے بھتیجے کورہا کرنے کا حکم دیدیا۔ جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے درخواست کی سماعت کی۔ چوہدری شوگر مل سمیت شریف فیملی کے دیگر بزنسز پر جے آئی ٹی نے رپورٹ سپریم کورٹ پیش کی۔ عدالت نے نوازشریف کے بھتیجے یوسف عباس کو دس، دس ملین کے دو مچلکوں کے عوض رہا کرنے کا حکم دیا۔ اس سے قبل عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔ درخواست گزار کو نیب نے چوہدری شوگر مل منی لانڈرنگ انکوائری میں گرفتار کیا گیا تھا۔