Saturday, April 27, 2024

منی لانڈرنگ کیس کے مرکزی ملزم انور مجید کے صاحب زادے نمر مجید کو رہائی مل گئی

منی لانڈرنگ کیس کے مرکزی ملزم انور مجید کے صاحب زادے نمر مجید کو رہائی مل گئی
October 28, 2018
کراچی (92 نیوز) منی لانڈرنگ کیس کے مرکزی ملزم انور مجید کے صاحب زادے نمر مجید کو ایف آئی اے کی حراست سے رہائی مل گئی۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے کے ذرائع نے بتایا کہ رہائی عدالتی احکامات پر عمل میں آئی ہے۔ ایف آئی اے ذرائع کے مطابق نمر مجید کو صرف پوچھ گچھ کیلئے حراست میں لیا گیا تھا۔ عدالت نے نمر مجید کو منگل تک پیش ہونے کی مہلت دی ہے۔ ملزم انور مجید کے بیٹے کو گزشتہ روز سپریم کورٹ کراچی رجسٹری سے حراست میں لیا گیا تھا۔