Thursday, April 25, 2024

منی لانڈرنگ کیس ، نیب کا آصف زرداری کے خلاف ضمنی ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ

منی لانڈرنگ کیس ، نیب کا آصف زرداری کے خلاف ضمنی ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ
May 4, 2019
 اسلام اباد (92 نیوز) میگا منی لانڈرنگ کیس میں نیب نے سابق صدر آصف زرداری کےخلاف ضمنی ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ ملزمان چیف فنانشنل آفسیر اومنی گروپ اسلم مسعود، نجی بینک کے افسران کرن امان، نورین سلطان اور عدیل شاہ کے بیانات ریفرنس کا حصہ ہوں گے۔  نیب نے ایف آئی اے کے تفتیشی افسر محمد علی ابڑو کو بھی اپنی ٹیم میں شامل کر لیا اور جوائنٹ وینچر کیس میں بھی طلبی کا سمن جاری ہو گیا۔ آصف زرداری کو 11 مئی کو نیب راولپنڈی میں تفتیشی افسر کے روبرو پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔ نیب کا الزام ہے کہ زرداری گروپ آف کمپنیز اور بحریہ ٹاون کے درمیان تعمیرات سے متعلق جوائنٹ وینچر میں 100 ارب کی رقم کی منتقلی کیلئے جعلی بینک اکاونٹس کا استعمال ہوا۔ بحریہ آئیکون ٹاور کیس میں نیب نے پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض کے داماد زین ملک کو سوالنامہ ارسال کر دیا اور تحریری جواب جمع کرانے کیلئے دس روز کی مہلت دے دی۔