Wednesday, May 15, 2024

منی لانڈرنگ کیس ، نیب نے حمزہ شہباز کی ضمانت کی مخالفت کر دی

منی لانڈرنگ کیس ، نیب نے حمزہ شہباز کی ضمانت کی مخالفت کر دی
February 18, 2021

لاہور (92 نیوز) نیب نے حمزہ شہباز کی ضمانت کی مخالفت کر دی۔ منی لانڈرنگ کیس میں نیب کا جواب لاہور ہائیکورٹ میں جمع ہو گیا۔

نیب کے مطابق حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت مسترد کی جائے۔ حمزہ شہباز کی لاہور ہائیکورٹ سے پہلے ہی درخواست ضمانت خارج ہو چکی ہے ۔ گزشتہ درخواست ضمانت میں کی گئی گراونڈز پر دوبارہ درخواست دائر کر دی گئی ہے ۔ حمزہ شہباز نے منی لانڈرنگ کی اور ناجائز اثاثے بنائے۔ حمزہ شہباز کے کیس میں غیر معمولی حالات نہیں ہیں۔ حمزہ شہباز نے اپنی درخواست میں نیب کی بدنیتی بارے کوئی ثبوت درخواست کے ساتھ لف نہیں کیے ۔

 نیب نے جواب میں کہا حمزہ شہباز کے درخواست کے ذریعے نیب پر لگائے گئے الزامات مفروضوں پر مبنی ہیں ۔ نیب قانون پر یقین رکھنے والا ادارہ ہے اور آئین پاکستان کے تحت ہر شخص کے بنیادی حقوق کا خیال رکھتا ہے ۔ حمزہ شہباز اور دیگر کے خلاف ریفرنس پر سماعت احتساب عدالت میں تیزی سے جاری ہے ۔ لاہور ہائیکورٹ حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت مسترد کرے۔