Friday, March 29, 2024

شہباز شریف منی لانڈرنگ کیس میں 14روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

شہباز شریف منی لانڈرنگ کیس میں 14روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے
September 29, 2020

لاہور ( 92 نیوز) منی لانڈرنگ کیس میں  احتساب عدالت نے شہباز شریف  کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کی تحویل میں دے دیا ۔

منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف کو احتساب عدالت لاہور میں پیش کیا گیا ، عدالت نے شہباز شریف کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پرنیب کے حوالے کر دیا ،شہبازشریف کو دوبارہ 13 اکتوبر کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا گیا۔

شہبازشریف نے عدالت میں اپنی وکالت خود کرتے ہوئے مؤقف اپنایا کہ انکے دور میں پنجاب کے خزانے کو اربوں روپے کا فائدہ ہوا۔