Thursday, April 25, 2024

منی لانڈرنگ کیس میں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو بھی نیب کا بلاوا آگیا

منی لانڈرنگ کیس میں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو بھی نیب کا بلاوا آگیا
March 20, 2019

 کراچی (92 نیوز) میگا منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدر آصف زرداری اور بلاول بھٹو کے بعد وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو بھی نیب راولپنڈی نے کال اپ نوٹس بھیج دیا۔

نیب راولپنڈی نے وزیر اعلیٰ سندھ کو آئندہ ہفتے طلب کیا ہے۔ مراد علی شاہ سے اومنی گروپ کی شوگر ملز کو دی گئی سبسڈی کے حوالے سے تحقیقات کی جائیں گی۔

سندھ حکومت کی جانب سے اومنی گروپ کی سکرنڈ، کھوسکی، دادو، ٹھٹھہ، پنگریو شوگر ملز کو اربوں روپے کی سبسڈی دی گئی تھی۔