Friday, April 26, 2024

منی لانڈرنگ کیس میں حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت خارج

منی لانڈرنگ کیس میں حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت خارج
January 22, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) سپریم کورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت خارج کر دی۔ عدالت عظمی کے تین رکنی بینچ نے درخواست ضمانت واپس لینے کی بنیاد پر خارج کی۔

جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ جسٹس سردار طارق نے وکیل حمزہ شہباز سے استفسار کیا کیا حمزہ شہباز درخواست واپس لینگے یا پیروی کرنا چاہیں گے؟ ہارڈشپ کی بنیاد پر ہائی کورٹ میں کیس کیا ہی نہیں گیا تھا۔

وکیل نے عدالت کو بتایا کہ کسی کو غیر معینہ مدت تک حراست میں نہیں رکھا جا سکتا۔ ضمانت کیلئے رجوع کیا تو حمزہ کیخلاف ریفرنس دائر نہیں ہوا تھا۔ الزام سات ارب کا تھا ریفرنس 53 کروڑ کا دائر ہوا۔

جسٹس یحیحیٰ آفریدی نے ریمارکس دئیے جو نقطہ ہائی کورٹ میں نہیں لیا گیا وہ براہ راست سپریم کورٹ میں نہیں لیا جا سکتا۔ احتساب عدالت کی رپورٹ کے بعد مناسب ہو گا ہائی کورٹ سے رجوع کریں۔

لیگی رہنما عطا تاڑر  نے  سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حمزہ شہباز شریف کو قید میں 19 ماہ ہو چکے ہیں۔ سپریم کورٹ نے کیس ہائیکورٹ کو ریمانڈ کر دیا ہے۔ امید ہے ہائیکورٹ سے حمزہ شہباز کو ضمانت مل جائے۔

عطاء تارڈ کا مزید کہنا تھا کہ براڈ شیٹ کا جب معاہدہ ہوا تو شیخ عظمت نیب پراسیکیوٹر تھے۔ شیخ عظمت کا براڈ شیٹ کیس کی تحقیقات کرنے کا حق نہیں بنتا۔ براڈ شیٹ معاملے کے متعلق مسلم لیگ ن کی پالیسی واضح ہے۔