Thursday, May 9, 2024

منی لانڈرنگ کیس میں اداکارہ صوفیہ مرزا کو کلین چٹ مل گئی

منی لانڈرنگ کیس میں اداکارہ صوفیہ مرزا کو کلین چٹ مل گئی
January 9, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) منی لانڈرنگ کیس میں اداکارہ صوفیہ مرزا کو کلین چٹ مل گئی۔ ایف آئی اے نے کیس داخل دفتر کر دیا۔ شہری بلال کی درخواست پر صوفیہ مرزا کے خلاف چار ماہ قبل تحقیقات کا آغاز کیا گیا تھا۔ شہری بلال نے الزام عائد کیا کہ صوفیہ مرزا لاکھوں روپے بیرون ملک منتقل کرچکی ہے۔ ایف آئی اے نے ڈپٹی ڈائریکٹر ماوران خان کی سربراہی میں چارکنی کمیٹی تشکیل دی تھی۔ ایف آئی اے نے اداکارہ کو کلئیرکرنے کے بعد انکوائری کو داخل دفتر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ اداکارہ کے خلاف منی لانڈرنگ کی انکوائری کو داخل دفتر کرنے کا مراسلہ نائنٹی ٹونیوز نے حاصل کر لیا ۔