Thursday, April 25, 2024

منی لانڈرنگ کیس ، مفرور ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا حکم جاری

منی لانڈرنگ کیس ، مفرور ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا حکم جاری
October 4, 2018
کراچی (92 نیوز) کراچی کی بینکنگ کورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں مفرور ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی اور اثاثوں کی تفصیلات جمع کرنے کا حکم دے دیا ۔ ملزمان کیخلاف اشتہارات عوامی مقامات پر لگائے جائیں گے۔ بینکنگ کورٹ نے 5 مفرور ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا حکم دے دیا ۔ عدالت نے ایف آئی اے کو عوامی مقامات پر مفرور ملزمان کے اشتہارات لگانے اور اثاثوں کی تفصیلات جمع کرنے کا بھی حکم دیا۔ ملزمان میں عرب امارات کی شہریت رکھنے والا نصیر عبداللہ حسین لوتھا بھی شامل ہے ۔ ڈائریکٹر الفا زولو اور پاک پیراڈائز ٹریولز کیخلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔ ایف آئی اے ذرائع کے مطابق اشتہاری قرار دینے کے بعد ملزمان کے ریڈ وارنٹ جاری کرائے جائیں گے۔