Wednesday, May 8, 2024

منی لانڈرنگ کیس ، مختصر کارروائی کے بعد سماعت 16 اکتوبر تک ملتوی

منی لانڈرنگ کیس ، مختصر کارروائی کے بعد سماعت 16 اکتوبر تک ملتوی
September 25, 2018
کراچی (92 نیوز) سندھ میں آصف زرداری، فریال تالپور، انورمجید اور حسین لوائی کیخلاف اربوں روپے منی لانڈرنگ کیس کی سماعت مختصر کارروائی کے بعد 16 اکتوبر تک ملتوی ہو گئی۔ سندھ میں اربوں روپے کی منی لانڈنگ کیس میں سابق صدرآصف  زرداری سخت سیکیورٹی میں  کراچی کی بنکنگ کورٹ پہنچے۔ فریال تالپور نے بھی حاضری لگائی۔ گرفتار ملزم انور مجید کو بھی عدالت پہنچایاگیا ، وہ وہیل چیئرپر بیٹھے رہے۔ عدالت نے کہا کہ یہ معاملہ اب سپریم کورٹ کے پاس ہے۔ ایف آئی اے کو چالان کے لیے ٹائم فریم کا کہہ سکتے ہیں۔ عدالت نے مختصر کارروائی کے بعد سماعت سولہ اکتوبر تک ملتوی کر دی۔ آصف علی زرداری نےصحافیوں کے بیشتر سوالات کے جواب دینے سے گریز کیا۔ صرف پاک بھارت تعلقات سے متعلق سوال پر کہا کہ اس طرح کی حکومتوں میں تو یہی ہو گا۔ صحافیوں  نے انورمجید سے پوچھا کہ آپ جے آئی ٹی میں کیوں پیش نہیں ہوئے۔ انورمجید نے کہا کہ انہیں جے آئی ٹی کا علم نہیں ، بلایا گیا تو ضرور جاونگا۔ سپریم کورٹ کے  جیل منتقل کرنے کے حکم سے متعلق  انورمجید نے کہا کہ سپریم کورٹ کے حکم کا انتظار ہے۔ اس سے پہلے عدالت نے مفرور ملزمان کے ایک بار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے۔ ایف آئی اے نے بتایا کہ حسین لوتھا، عارف خان، اعظم وزیر خان سمیت پانچ ملزمان بیرون ملک ہیں، ان کی گرفتاری کے لئے کوشش کر رہےہیں۔