Friday, April 19, 2024

  منی لانڈرنگ کیس :ماڈل گرل ایان علی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 18مئی تک کی توسیع ،حتمی چالان پیش نہ کرنے پر کسٹمز حکام کی سرزنش

   منی لانڈرنگ کیس :ماڈل گرل ایان علی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 18مئی تک کی توسیع ،حتمی چالان پیش نہ کرنے پر کسٹمز حکام کی سرزنش
May 8, 2015
اسلام آباد(ویب ڈیسک)منی لانڈرنگ کیس میں ماڈل گرل ایان علی کے جوڈیشل ریمانڈ میں اٹھارہ مئی تک توسیع کردی گئی۔ بینکنگ کورٹ نے حتمی چالان پیش نہ کرنے پر کسٹمز حکام کی سرزنش کی اور آئندہ سماعت پر چالان پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کی بینکنگ کورٹ کے جج صابر سلطان نے منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کی۔ ایان علی کے وکیل سردار اسحاق نے موقف اختیار کیا کہ کیس کا حتمی چالان ابھی تک تیار نہیں ہوا،ان کی  موکلہ کو عبوری ضمانت پر رہا کیا جائے۔ عدالت نے چالان پیش نہ کیے جانے پر کسٹمز حکام کی سرزنش کی،مقدمے کا چالان اورضروری دستاویزات ایک گھنٹے میں پیش کرنے کا حکم دیا اس دوران ملزمہ کو کسٹمز کورٹ میں بٹھا دیا گیا ۔ وقفے کے بعد تفتیشی افسر نے ایان علی کی گرفتاری کے وقت  کی  ضروری دستاویزات عدالت میں پیش کیں عدالت نے آئندہ سماعت پر مقدمے کا چالان  اور  ضروری دستاویزات پیش کرنے کی ہدایت کی۔