Saturday, May 18, 2024

منی لانڈرنگ کیس : ماڈل ایان علی کے جوڈیشل ریمانڈ میں24 اپریل تک توسیع

منی لانڈرنگ کیس : ماڈل ایان علی کے جوڈیشل ریمانڈ میں24 اپریل تک توسیع
April 11, 2015
راولپنڈی(92نیوز)منی لانڈرنگ کیس میں ماڈل ایان علی کے جوڈیشل ریمانڈ میں  چوبیس اپریل تک توسیع کردی گئی عدالت نے آئندہ سماعت پرکسٹم حکام کو چالان پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کی کسٹم عدالت کے جج چودھری ممتاز حسین نےمنی لانڈرنگ کیس کی سماعت کی چودہ روزجوڈیشل ریمانڈ کے بعدماڈل ایان علی کوبرقعےکےبغیر عدالت پیش کیا گیا۔ دوران سماعت عدالت نےماڈل ایان علی سےاستفسارکیا کہ آپ کوجیل میں کوئی مسئلہ تونہیں، جس پرایان نے کہا کہ نہیں جناب، جیل میں سب ٹھیک ہے۔ کسٹم حکام نےعدالت سے استدعا کی کہ ملزمہ کے خلاف چالان پیش کرنے کے لئے مزید مہلت دی جائے۔ عدالت نے کسٹم حکام کی استدعا منظور کرتے ہوئے آئندہ سماعت تک چالان پیش کرنے کا حکم دے دیا۔