Monday, May 6, 2024

منی لانڈرنگ کیس، عدالت کا ایف آئی اے کو چالان جمع کروانے کا حکم

منی لانڈرنگ کیس، عدالت کا ایف آئی اے کو چالان جمع کروانے کا حکم
December 11, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز بینکنگ کورٹ میں پیش ہو گئے۔ عدالت نے ایف آئی اے کو چالان جمع کروانے کا حکم دے دیا۔

لاہور بینکنگ کورٹ میں منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز پیش ہوئے۔  اس موقع پر لیگی کارکنوں کی بڑی تعداد عدالت کے باہر موجود تھی۔ دونوں رہنماؤں کو حاضری کے بعد واپس جانے کی اجازت مل گئی۔

اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے وزیراعظم کو ملک کا سب سے بڑا مافیا قرار دے دیا۔ انہوں نے کہا عمران نیازی نے نیا پاکستان کیا بنانا تھا پرانا بھی برباد کر دیا۔ وزیراعظم کو نون لیگ دور کے منصوبوں پر اپنی تختیاں لگانے کا طعنہ بھی دے دیا۔

اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے مزید کہا کہ حکومت کے خلاف جدوجہد کرنا ہو گی۔ فارن فنڈنگ کیس کھلے گا تو انہیں منہ چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی۔

حمزہ شہباز نیب عدالت میں پیش ہوئے جس سلسلہ میں پولیس نے سیکورٹی کے پیش نظر سخت انتظامات کئے ہوئے تھے۔