Wednesday, April 24, 2024

منی لانڈرنگ کیس ، عارف خان منی لانڈرنگ کا ماسٹر مائنڈ دبئی سے گرفتار

منی لانڈرنگ کیس ،  عارف خان منی لانڈرنگ کا ماسٹر مائنڈ دبئی سے گرفتار
April 2, 2019

اسلام آباد ( 92 نیوز) منی لانڈرنگ کیس میں انٹرپول کے ذریعے بڑی گرفتاری ہوگئی ، ذرائع کے مطابق سندھ میں جعلی اکاؤنٹس آپریٹ کرنےوالا اہم ملزم دبئی سے پکڑا گیا۔

سندھ میں میگا منی لانڈرنگ  اسکینڈل میں جعلی اکاؤنٹس کا ماسٹر مائنڈ عارف خان دبئی سے گرفتار ہو گیا ، ذرائع کے مطابق عارف خان اومنی گروپ میں اکاؤنٹ آفسر ہے۔

سندھ میں جعلی اکاؤنٹس کے معاملات  عارف خان  کی نگرانی  میں آپریٹ ہوتے ہیں ۔ ملزم کو انٹر پول کی مدد سے گرفتار کیاگیاہے۔

ایف آئی اے نے ایک ماہ قبل ریڈ وارنٹ جاری کروائے تھے ، سکیورٹی ادارے عارف خان کی گرفتاری کو اہم کامیابی قرار دے رہے ہیں۔

ذرائع کاکہناہےکہ اومنی گروپ کے چیف فنانسر آفیسر اسلم مسعود کےبعد عارف خان کی گرفتاری اہم پیش رفت ہے ، میگا منی لانڈرنگ سے متعلق جے آئی ٹی  میں بھی عارف خان کا ذکر ہے۔