Saturday, May 11, 2024

منی لانڈرنگ کیس، شہبازشریف کی عبوری ضمانت میں 24 ستمبر تک توسیع

منی لانڈرنگ کیس، شہبازشریف کی عبوری ضمانت میں 24 ستمبر تک توسیع
September 22, 2020
لاہور (92 نیوز) منی لانڈرنگ کیس میں لاہور ہائیکورٹ نے شہبازشریف کی عبوری ضمانت میں 24 ستمبر تک توسیع کردی۔ منی لانڈرنگ کیس میں شہبازشریف کیلئے ریلیف، لاہورہائیکورٹ نے شہبازشریف کی عبوری ضمانت میں 24 ستمبر تک مزید توسیع کردی۔ وکیل شہباز شریف نے دلائل دئیے کہ نیب بیورو کوئی الزام ثابت نہیں کرسکا، نیب نے میرے موکل کو ریفرنس سمیت کوئی دستاویزات فراہم نہیں کیں۔ شہبازشریف نے عدالت میں بیان دیا کہ بطور وزیراعلیٰ ایسے فیصلے کیے جس سے فیملی کو نقصان ہوا۔ میرے خلاف کرپشن ، آمدن سے زائد اثاثوں سمیت جھوٹے الزامات لگائے گئے۔ شہبازشریف کی پیشی پر لیگی کارکنوں کی دھکم پیل دیکھنے میں آئی، میڈیا گفتگو میں مریم اورنگزیب کا کہنا تھا 2 سال ہوگئے اندھے انتقام کی آگ نہیں بجھی۔