Friday, May 17, 2024

منی لانڈرنگ کیس ، شہبازشریف، سلمان شہباز سمیت 16 ملزمان کے خلاف ریفرنس دائر

منی لانڈرنگ کیس ، شہبازشریف، سلمان شہباز سمیت 16 ملزمان کے خلاف ریفرنس دائر
August 17, 2020
 لاہور (92 نیوز) منی لانڈرنگ کیس میں بڑی پیش رفت ہو گئی۔ نیب نے شہباز شریف، حمزہ اور سلمان شہباز سمیت 16 ملزمان  کے خلاف  ریفرنس دائر کر دیا ۔ ریفرنس احتساب عدالت کے ایڈمن جج کی عدالت میں دائر کیا گیا ہے جس میں نیب نے سلمان شہباز کو بھی نامزد کیا ہے۔ شہباز شریف، حمزہ شہباز اور دیگر کے خلاف بیرون ملک پیسہ بھجوانے کا الزام ہے۔ منی لانڈرنگ ریفرنس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب بطور ملزم نامزد کیے گئے ہیں۔ شہباز شریف اور حمزہ شہباز سمیت سولہ ملزمان کے خلاف ریفرنس پچپن جلدوں پر مشتمل ہے۔ ادھر اراضی قبضہ کیس میں مریم نواز اور شہبازشریف کو لاہور کی سول کورٹ نے 20 اگست کو طلب کر لیا۔ درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ شریف فیملی نے  ان کے آباؤ اجداد کی طرف سے ملنے والی 4 ہزار ایکڑ زمین پر غیر قانونی طور پر قبضہ کیا۔