Friday, April 19, 2024

منی لانڈرنگ کیس، شہباز فیملی کو رقوم منتقلی کی تفصیلات 92 نیوز نے حاصل کرلیں

منی لانڈرنگ کیس، شہباز فیملی کو رقوم منتقلی کی تفصیلات 92 نیوز نے حاصل کرلیں
June 19, 2020
لاہور (92 نیوز) سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف فیملی کو بیرون ملک سے ترسیلات کی مد میں ایک ارب 59 کروڑ 30 لاکھ روپے منتقل ہوئے، 92 نیوز تفصیلات سامنے لے آیا۔ شریف فیملی منی لانڈرنگ نیب انکوائری! شہباز شریف خاندان کو اربوں روپے کیسے منتقل ہوئے نائینٹی ٹو نیوز تفصیلات سامنے لے آیا۔ دستاویزات کے مطاق شریف فیملی کو بیرون ملک سے ترسیلات کی مد میں ایک ارب 59 کروڑ 30 لاکھ روپے منتقل ہوئے۔ سلمان شہباز کو 124 ٹرانزیکشن کے ذریعے ایک ارب 17 کروڑ 90 لاکھ کی رقم منتقل ہوئی۔ دستاویزات کے مطابق سلمان شہباز کو منتقل ہونے والی رقم ڈالرز، درہم پر مشتمل تھی۔ حمزہ شہباز کو 18 کروڑ 16 لاکھ 11 ہزار 87 روپے منتقل ہوئے، انہیں رقوم 2005 سے 2012 کے دوران  ڈالرز میں منتقل ہوئیں۔ دستاویز کے ریکارڈ کے مطابق نصرت شہباز کو 14 کروڑ 77 لاکھ 17 ہزار 326 روپے کی رقم ڈالرز میں منتقل ہوئی۔ شہباز شریف کی بیٹی رابعہ عمران کو 5 کروڑ 75 لاکھ 16 ہزار 981 روپے منتقل ہوئے۔ دستاویز کے مطابق جویریہ علی کو 7 ٹرانزیکشن میں 2 کروڑ 73 لاکھ 29 ہزار 375 روپے متقل ہوئے۔