Friday, May 10, 2024

منی لانڈرنگ کیس، شہباز شریف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور

منی لانڈرنگ کیس، شہباز شریف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور
November 16, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) لاہوراحتساب عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی۔ آئندہ سماعت پرگواہاں کوطلب کرلیا۔

مسلم لیگ ن کے رہنماء حمزہ شہباز شریف نے عدالت پیش ہوکر حاضری مکمل کرائی۔

آشیانہ اقبال ریفرنس میں شریک ملزم بلال قدوائی نے ریفرنس سے بریت کی درخواست دائر کردی۔ عدالت نے آشیانہ اقبال ہاؤسنگ سوسائٹی ریفرنس اور دیگر مقدمات کی مزید سماعت 26 نومبر تک ملتوی کر دی۔

بلال قدوائی کے وکیل کے مطابق نیب ترمیمی آرڈیننس کے بعد آشیانہ اقبال کا کیس نیب کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا، عدالت بری کرنے کا حکم دے۔

مسلم لیگ ن کے کارکن قیادت سے اظہاریکجہتی کے لئے عدالت پہنچے، عدالت میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔