Monday, May 13, 2024

منی لانڈرنگ کیس، شہباز شریف فیملی پر فرد جرم عائد ، شہباز شریف کا صحت جرم سے انکار

منی لانڈرنگ کیس، شہباز شریف فیملی پر فرد جرم عائد ، شہباز شریف کا صحت جرم سے انکار
November 11, 2020

لاہور ( 92 نیوز) احتساب عدالت لاہور میں  منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف فیملی پر فرد جرم عائد کر دی گئی ، شہباز شریف نے صحت جرم سے انکار کر دیا ۔

احتساب عدالت نے 26 نومبر کو بیانات قلمبند کرانے کے لئے گواہان کو طلب کرلیا ،  گواہی کے لیے خالد حمود الیکشن کمیشن اسسٹنٹ ڈائریکٹر، سید طیب زوار الیکشن کمیشن اسسٹنٹ ڈائریکٹر، فیصل بلال ڈپٹی سیکرٹری پنجاب اسمبلی کو طلب کیا گیا۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ یہ کیس میری اور میری فیملی کے خلاف سیاسی انتقام ہے ۔  حمزہ شہباز نے کہا کہ  ہمارے خلاف کیس بد نیتی  پر مبنی ہے ، تمام الزامات جھوٹے اور بے بنیاد ہیں ۔

دوسری جانبن لیگ کے صدر کی پیشی پر کارکن بکتر بند گاڑی پر چڑھ گئے،پولیس کی جانب سے روکنے کی کوشش پر کارکنوں کی جانب سے ہاتھا پائی کی گئی  ،پولیس نے چند کارکنوں کی دھلائی کردی۔