Saturday, April 27, 2024

شہباز شریف کی منی لانڈرنگ کیس میں عبوری ضمانت میں 17 اگست تک توسیع

شہباز شریف کی منی لانڈرنگ کیس میں عبوری ضمانت میں 17 اگست تک توسیع
July 23, 2020

لاہور ( 92 نیوز )لاہورہائیکورٹ نے شہباز شریف کی منی لانڈرنگ کیس میں عبوری ضمانت میں سترہ اگست تک توسیع کردی، پیشی کے موقع پر غیر رسمی میڈیا گفتگو میں کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلےسے ثابت ہوچکاکہ نیب سیاسی انجینئرنگ کرنے والا ادارہ بن چکا ہے ۔

شہباز شریف منی لانڈرنگ کیس میں عبوری ضمانت کے لیے لاہور ہائیکورٹ پہنچے ،عدالت نے شہباز شریف کی عبوری ضمانت میں 17 اگست تک توسیع کرتے ہوئے مزید سماعت سے معذرت کرلی۔

جسٹس شہرام سرور چودھری  کاکہنا ہے کہ شہباز شریف کے وکیل اعظم نذیر تارڑ سے تعلق ہے،اس لیےکیس کی سماعت نہیں کرسکتا ، سماعت کے دوران شہبازشریف نے مؤقف اختیارنیب نے بد نیتی کی بنیاد پر آمدن سےزائداثاثوں کا کیس بنایا ہے ۔ نیب کے پاس زیر التواء انکوائری میں گرفتار کئے جانے کا خدشہ ہے، عبوری ضمانت منظور کی جائے۔

غیررسمی بات چیت میں شہبازشریف نے خواجہ برادران کے خلاف کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر اللہ کا شُکراداکیا ۔  میڈیاسےبات چیت کرتے ہوئےکہاکہ سپریم کورٹ کے فیصلےسے ثابت ہوچکاکہ نیب سیاسی انجینئرنگ کرنے والا ادارہ بن چکا۔

کیس کی سماعت کے بعد اپوزیشن لیڈرعدالت سے روانہ ہوگئے،ان کی گاڑی کے سامنے پارٹی کارکن نعرے لگاتے رہے۔