Friday, May 10, 2024

منی لانڈرنگ کیس، شہباز شریف سمیت دیگر ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 25 مارچ تک توسیع

منی لانڈرنگ کیس، شہباز شریف سمیت دیگر ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 25 مارچ تک توسیع
March 18, 2021

لاہور (92 نیوز) لاہور کی احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف سمیت دیگر ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 25 مارچ تک توسیع کردی۔

 شہبازشریف فیملی کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت ہوئی، عدالتی اہلکاروں نے تمام ملزمان کی حاضری مکمل کی۔ عدالت نے شہباز شریف سمیت دیگر ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 25 مارچ تک توسیع کردی۔

شہبازشریف اور حمزہ شہباز کی عدالت میں پیشی کے موقع پر لیگی رہنما اور کارکن بھی عدالت کے باہر موجود رہے۔