Friday, May 17, 2024

منی لانڈرنگ کیس، شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں بیس نومبر تک توسیع

منی لانڈرنگ کیس، شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں بیس نومبر تک توسیع
October 30, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں بیس نومبر تک توسیع ہو گئی۔

بینکنگ جرائم کورٹ میں رمضان شوگرملز منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی۔ شہباز شریف اور حمزہ شہباز نے عدالت میں پیش ہو کر حاضری مکمل کرائی۔ عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں 20 نومبر تک توسیع کر دی۔

غیررسمی بات چیت میں مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا مذاکرات ہی مسائل کا حل ہوا کرتے ہیں۔

اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے غیررسمی بات چیت میں کہا کہ ملک کو مسائل کی دلدل سے نکالنا کھلنڈروں کے بس کی بات نہیں۔ سیاسی جاعتوں کو کردار ادا کرنا ہو گا۔

میڈیا سے بات چیت میں مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے کہا کہ اللہ تعالی ہمیں ہر میدان میں سرخروکر رہا ہے۔ نیب ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہ کر سکا۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر ایف آئی اے کو عبوری رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

مسلم لیگ ن کے کارکن شہباز شریف اور حمزہ شہباز سے اظہاریکجہتی کے لیے عدالت پہنچے۔