Friday, May 17, 2024

منی لانڈرنگ کیس ، رقم کی منتقلی میں مبینہ طور پر ملوث اہم کرداروں سے بھی تفتیش ہوگی

منی لانڈرنگ کیس ، رقم کی منتقلی میں مبینہ طور پر ملوث  اہم کرداروں سے بھی تفتیش ہوگی
September 15, 2018
کراچی ( 92 نیوز ) منی لانڈرنگ کیس میں جے آئی ٹی نے بڑا فیصلہ کر لیا۔ رقم کی منتقلی میں مبینہ طور پر ملوث اہم کرداروں سے  بھی تفتیش کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ نجی کمپنی نے 88 کروڑ روپے کیوں جمع کرائے اس کی بھی تفتیش کی جائے گی جب کہ اکاؤنٹس کھولنے اور رقم کی منتقلی میں انور مجید ، عبدالغنی مجید کے بیانات بھی قلمبند کئے جائیں گے۔ جے آئی ٹی  اس بات کی بھی تفتیش کرے گی کہ حسین لوائی کن کن شخصیات سے رابطے میں رہے ۔