Wednesday, May 15, 2024

منی لانڈرنگ کیس، حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں 28 نومبر تک توسیع

منی لانڈرنگ کیس، حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں 28 نومبر تک توسیع
November 13, 2019
لاہور ( 92 نیوز) منی لانڈرنگ کیس میں  پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز   کے جوڈیشل ریمانڈ میں 28 نومبر تک توسیع کر دی گئی ۔ حمزہ شہباز کو  منی لانڈرنگ کیس میں جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پر  جیل سے احتساب عدالت لاہور پیش کیا گیا ، جہا جج چودھری امیر محمد خان نے کیس کی سماعت کی ۔ دوران سماعت  عدالت نے استفسار کیا کہ  ریفرنس کب  فائل کیا جائے گا جس پر نیب پراسیکیوٹر نے  بتایا کہ ریفرنس کی تیاری آخری مراحل میں ہے  ، عدالت نے  حمزہ شہباز  کے جوڈیشل ریمانڈ میں  28 نومبر تک توسیع کر دی ۔ حمزہ شہباز کی پیشی کے موقع پر عدالت میں سکیورٹی  کے سخت انتظامات کئے گئے تھے ، کمرہ عدالت میں جانے سے روکنے پر وکلاء نے پولیس اہلکاروں سے ہاتھا پائی بھی کی ۔