Friday, March 29, 2024

منی لانڈرنگ کیس ، حسین لوائی اور طحہٰ رضا کی درخواست ضمانت مسترد

منی لانڈرنگ کیس ، حسین لوائی اور طحہٰ رضا کی درخواست ضمانت مسترد
August 20, 2018
کراچی (92 نیوز) کراچی کی بینکنگ کورٹ نے اربوں روپے منی لانڈرنگ کیس میں حسین لوائی اور طحہٰ رضا کی درخواست ضمانت مسترد کردی ۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے  ملک ممتازالحسن نے عدالت کو بتایا کہ 20 ہزار روپے لینے والے ملازمین کے اکاؤنٹس میں 4 ، 4 ارب روپے منتقل ہوئے اور اس وقت حسین لوائی سمٹ بینک کے سربراہ تھے ۔ حسین لوائی  کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ایف آئی اے کوئی ثبوت پیش نہیں کر سکی جبکہ حسین لوائی کے اکاؤنٹ میں ایک پیسہ بھی منتقل نہیں ہوا ۔ دلائل سننے کے بعد عدالت نے ضمانتوں کیلئے ملزمان کی درخواستیں مسترد کردیں ۔ ادھر انورمجید کے بیٹے عبدالغنی مجید کو ہراساں اور تشدد کرنے کی درخواست پر عدالت نے تفتیشی افسر کو حکم دیا کہ عبدالغنی مجید کو سونے کا وقت دیا جائے  اور دن کے وقت تفتیش کی جائے ۔